ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی ذرائع کے مطابق صدرمملکت جناب احمدی نژاد نے آج عیدالاضحی کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور او آئی سی کے سکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کے نام الگ الگ پیغامات میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص مسلم اقوام کے مابین تعلقات کی توسیع ،دنیا میں انصاف اور امن و امان کی برقراری نیز مظالم اور نسلی تشدد کے خاتمے کی توقع ظاہر کی–واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت متعدد اسلامی ممالک میں کل عید الاضحی ہے -...../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359811
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے عیدالاضحی کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور او آئی سی کے سکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی ہے –